پاک بھارت مذاکرات پہلے منسوخ پھر ڈیڈ لاک پیدا ہونے کی خبریں، سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہ ہوسکی

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 21:23

پاک بھارت مذاکرات پہلے منسوخ پھر ڈیڈ لاک پیدا ہونے کی خبریں، سرکاری ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلے دعوی کیا گیا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے ہیں۔ پاک بھارت سلامتی مشیریوں کے مابین مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔

تاہم بعد ازاں بھارتی میڈیا نے قلابازی لیتے ہوئے مذاکرات کی منسوخی کو ڈیڈ لاک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کیا جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب تک مذاکرات منسوخ ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی اس سلسلے میں سرکاری سطح پر معلومات وصول ہوں گی، اسی وقت اس حوالے سے کوئی ردعمل دیا جائے گا۔ بھارت مذاکرات میں کشمیری قیادت کی شمولیت پر مخالفت کررہا ہے۔

بھارتی قیادت مذاکرات میں کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کشمیر کے حوالے سے اپنے موَقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹنے کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔ اسی باعث بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :