سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر قیادت سینیٹ کے ممبران کے تین رکنی وفد کا دورہ چترال

چترال کے عوام کو آمد ورفت کے مسائل پر قابو پانے کے لئے لواری ٹنل کی جلد از جلد تعمیر پر سینیٹ میں آواز بلند کی جائے گی ، مشاہد حسین

جمعہ 21 اگست 2015 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر قیادت سینیٹ کے ممبران کے تین رکنی وفد نے چترال کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے وہاں کا دورہ کیا اور عوام میں روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش تقسیم کیں ، وفد میں سینیٹر ثمینہ عابد اور سینیٹر احمد حسن بھی موجود تھے ، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں چترال کے موضوع پر تفصیلی بحث کراتے ہوئے چترال کے عوام 1ملین روپے کی لاگت سے دواؤں اور خوراک کی فراہمی ہدایات جاری کی تھیں،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل میں مبتلا پاکستانیوں کی مدد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ، وفد کی چترال آمد پر ڈپٹی کمشنر امین الحق، کمانڈنٹ آف چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے سینیٹ وفد کا استقبال کیا ، سینیٹر مشاہد حسین سید جو کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر قیادت ایوان بالاملک بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام کو آمد ورفت کے مسائل پر قابو پانے کے لئے لواری ٹنل کی جلد از جلد تعمیر پر سینیٹ میں آواز بلند کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں چترال کا کلیدی کردار ہے ،چترال پاکستان کو افغانستان ، چین اور تاجکستان سے منسلک کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :