جدہ سے آنیوالی غیر ملکی پرواز موسم کی خرابی کے باعث لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر دو گھنٹے تک فضائی حدود میں چکر کاٹتی رہی

موسم بہتر ہونے کے بعد پائلٹ نے جمبو طیارے کو بحفاظت ائیر پورٹ پر اتار لیا ،پرواز میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے

جمعہ 21 اگست 2015 21:25

جدہ سے آنیوالی غیر ملکی پرواز موسم کی خرابی کے باعث لینڈنگ کی اجازت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) جدہ سے لاہو ر آنے والی غیر ملکی پرواز موسم کی خرابی کے باعث لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور سے تقریباً50کلومیٹر دور دو گھنٹے تک فضائی حدود میں چکر کاٹتی رہی ،موسم بہتر ہونے کے بعد پائلٹ نے جمبو طیارے کو بحفاظت ائیر پورٹ پر اتار لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر لائنز کی جمبو پرواز 728 نے جدہ سے لاہور کے لئے اڑان بھری تاہم لاہور میں خراب موسم کے باعث ٹریفک ائیر کنٹرول کی طرف سے پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی جس کے باعث پرواز لاہور سے تقریباً 50 کلو میٹر دوردو گھنٹے تک فضائی حدود میں چکر کاٹتی رہی اور موسم بہتر ہونے پر پائلٹ نے معمول سے ہٹ کر شمالی سے جنوبی کی سمت پرواز کی بحفاظت لینڈنگ کرا دی ۔

بتایا گیا ہے کہ جدہ سے آنے والی پرواز میں 200سے زائد مسافر سوار تھے اورسول ایوایشن نے جہاز کو کسی بھی قسم کے خطر ے میں ڈالنے کے بجائے پائلٹ کو ہوا میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :