سپریم کورٹ کا طورخم اور چمن بارڈر پرامیگریشن کے حوالے سے صورتحال معلوم کرنے کیلئے کمیشن بنانے کا حکم

جمعہ 21 اگست 2015 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر پرامیگریشن کے حوالے سے صورتحال معلوم کرنے کیلئے کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے۔جمعہ کو چیف جسٹس، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بینچ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت اور ایف آئی اے کو تفتیش کیلئے کم بجٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ طورخم بارڈر فاٹا میں آتا ہے اور وہاں ایف آئی اے کا کوئی اختیار نہیں ۔عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ملک سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور لوگ اپنی جان تک کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔عدالت نے طورخم اور چمن بارڈر پر صورتحال جاننے کیلئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف آئی اے ، کسٹمز کے افسران پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا

متعلقہ عنوان :