Live Updates

بھارت مذاکرات سے فرار چاہتا ہے ٗ حل طلب مسائل پر بیٹھ کر گفتگو کرنا ضروری ہے ٗشاہ محمود قریشی

پڑوسی ملک بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ٗحکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے ٗ تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ٗ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اگست 2015 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت مذاکرات سے فرار چاہتا ہے ٗ حل طلب مسائل پر بیٹھ کر گفتگو کرنا ضروری ہے ٗپڑوسی ملک بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ٗحکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے ٗ تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کی شرط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مذاکرات سے فرار چاہتا ہے، اسے اپنے فیصلے پر از سر نو غور کرنا چاہئے، پڑوسی ملک بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، مسائل حل طلب ہیں، بیٹھ کر گفتگو کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ مشترکہ چیلنج ہے، پنجاب کے کسان اسمبلی کے باہر سراپا احتجاج ہیں، حکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی، تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات