پی پی آئی بی کے درمیان ایک ہزار 320 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کا معاہدہ طے ہو گیا

چینی کمپنی تھر میں پاور پلانٹ پر 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی تھر میں کول پاور پلانٹ پر چین 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ٗوزیر پانی وبجلی خواجہ آصف

جمعہ 21 اگست 2015 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) شنگھائی الیکٹرک چائنہ اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے درمیان ایک ہزار 320 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کا معاہدہ طے ہو گیا۔چینی کمپنی تھر میں پاور پلانٹ پر 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔شنگھائی الیکٹرک چائنہ اور پی پی آئی بی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت پانی وبجلی میں منعقد ہوئی۔

پی پی آئی بی نے چینی کمپنی کو تھر میں 1 ہزار 320 میگا واٹ کول پاور پلانٹ لگانے کیلئے اظہار رضا مندی کا لیٹر جاری کر دیا معاہدے کے تحت چینی کمپنی 1320 میگاواٹ کا پلانٹ لگائے گی۔پاور پلانٹ سے تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی۔معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھر میں کول پاور پلانٹ پر چین 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے ٗایک ہزار320میگاواٹ صلاحیت کا حامل یہ منصوبہ 2018سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔خواجہ آصف نے بتایا کہ تھرمیں لگنے والے کول پاور منصوبے سے 8 روپے 50 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے پر انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔