وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات ٗ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں ٗبرطانوی ہائی کمشنر

جمعہ 21 اگست 2015 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے متعلق امور پر غور کیا گیا اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تیسرے ملزم تک رسائی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر فلپ بارٹن نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔