اسلام آباد،منشیات فروشی پرعوام نے وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا نوٹس لیں تا کہ نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچ سکے
جمعہ 21 اگست 2015 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) کورال کے علاقے میں بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، اسلام آباد کے ہر سیکٹرز میں منشیات فروشی کے اڈے قائم ہیں، عوام نے وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیں تا کہ نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچ سکے۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل میزان بینک میں 80لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 8ڈاکوؤں کا کورال اور سی آئی اے پولیس سراغ نہ لگا سکی، کھنہ پل، ترامڑی، چک شہزاد و دیگر علاقوں میں راہزنی،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو رہی ہیں، جس سے شہری ہر رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پولیس اپنے فرائض انجام دینے میں غفلت برت رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ایس ایچ او ، ڈی ایس پی معطل باقی کو شوکاز نوٹس دیا گیا تھا جبکہ چند دنوں کے بعد ایس ایچ او اور ڈی ایس پی دوبارہ کسی اور تھانے میں ڈیوٹی دے رہے ہوتے ہیں، کالی بھیڑیں جب تک پولیس سے فارغ نہ کی جائیں اس وقت تک جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا، اوپر والوں کی لڑائی میں ماتحت ملازمین فائدہ اٹھاتے ہیں، جس طرح اب ہو رہا ہے، شہری اور نام نہ بتانے پر پولیس افسر نے بتایا کہ تھانوں میں سفارشی حضرات کا داخلہ بند کر دیا جائے، اس سے ہر سیکٹر میں منشیات فروشی،و دیگر سٹریٹ کرائم میں کمی نظر آئے گی، ایک افسر منشیات فروش کو گرفتار کرتا ہے ، دوسرا افسر چھوڑنے پر مجبور کر دیتا ہے، اس لئے اسلام آباد کے ہر سیکٹر کی گلیوں میں منشیات فروش کھلے عام زہر فروخت کر رہے ہیں، جس سے نئی نسل تباہ ہوتی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.