اسلام آباد ،وفاقی دارالحکومت میں جعلی چیک دینے والوں کا گروہ سرگرم
جمعہ 21 اگست 2015 22:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں جعلی چیک دینے والے نوسر بازوں کا گروہ سرگرم، مختلف تھانوں میں مقدمات درج، دوسری جانب ترنول میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے پرس چھین لیا، پرس میں نقدی اور شناختی کارڈ بھی تھا۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں جعلی چیک کے مقدمات درج ہوئے، ان میں نیلور، آبپارہ اور شالیمار تھانے شامل ہیں، ان میں پلاٹ کے کاروبار میں رقم کی واپسی پر نیلور پولیس نے ملزم خالد الیاس کے خلاف آٹھ لاکھ روپے کا چیک بوگس ہونے پر مقدم درج کرلیا۔
آبپارہ پولیس نے زاہد محمود کی درخواست پر ملزم سہیل محمود اختر کے خلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج کروایا، شالیمار پولیس کو محمد عتیق نے بتایا کہ میں نے ملزم ذیشان کو رقم دی تھی ، رقم کی واپسی پر اس نے مجھے چیک دیا جو ایک لاکھ دس ہزار روپے مالیت کا تھا وہ بوگس نکلا، پولیس نے اس پر مقدمہ درج کرلیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ترنول میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون مسماۃ شمیم مختار سے پرس چھین لیا، جس میں نقدی اور شناختی کارڈ تھا، شالیمار کے علاقے ایف ٹین میں فلیٹ کے جعلی ایگریمنٹ تیار کر کے فلیٹ پر قبضہ کرنے والے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا، تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین تھری میں موٹرسائیکل نمبر ED-70 چوری کرلیا گیا، تھانہ شہزاد ٹاؤن میں چھ ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 80ہزار روپے چھین لئے، پولیس نے ملزمان یاسر، عمر وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.