ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے فیصل سبزواری آگاہ تھے: جنید سلیم

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 22:51

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے فیصل سبزواری آگاہ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) معروف صحافی جنید سلیم نے دعوی کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے فیصل سبزواری آگاہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر جنید سلیم نے دعوی کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے رکن فیصل سبزواری آگاہ تھے۔

(جاری ہے)

فیصل سبزواری ایم کیو ایم اور سیاست سے کنارہ کشای اختیار کرکے امریکہ منتقل ہوچکے ہیں۔ رشید گوڈیل گزشتہ کچھ عرصے سے شدید ذہنی دباوَ کا شکار تھے اور فیصل سبزواری سے مسلسل رابطے میں تھے۔ فیصل سبزواری کو رشید گوڈِل پر حملے کے حوالے سے خدشہ تھا اسی لیے ان کی جانب سے متحدہ کے سینئر رہنما کو امریکہ منتقل ہوجانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ رشید گوڈیل امریکہ منتقل ہونے کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہے تھے تاہم اسی اثناء میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :