پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذاکرات کی منسوخی پر رد عمل کا مراسلہ حوالے کر دیا

جمعہ 21 اگست 2015 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذاکرات کی منسوخی پر رد عمل کا مراسلہ ان کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارت کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہونے والے مذاکرات منسوخ کرنے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو دفتر خارجہ طلب کیا اور مذاکرات کی منسوخی پر پاکستان کے رد عمل کا مراسلہ ان کے حوالے کیا۔