لاہور : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی فیصلہ آج سنایا جائے گا، الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ تحریر کروانا شروع کر دیا۔

مختصر نہیں تفصیلی فیصلہ آج ہی جاری کروں گا۔ الیکشن ٹربیونل جج کاظم ملک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 10:43

لاہور : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی فیصلہ آج سنایا جائے گا، الیکشن ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 22 اگست 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل لاہور میں این اے 122 مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت مکمل ہونے اور فیریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے،لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہرا کر قومی اسمبلی پہنچے لیکن پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان دھاندلی کے الزامات لے کرالیکشن ٹربیونل پہنچے،جولائی 2013ء کو سماعت شروع ہوئی تو سردار ایاز صادق ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے آئے،نومبر 2014ء کو حکم امتناعی ختم ہونے پر ٹربیونل نے سماعت شروع کی تو جسٹس ریٹائرڈ غلام حسین اعوان کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا . اسپیکر ایاز صادق نے بھی ٹربیونل کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا ۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ شواہد کی بنیاد پر آئے گا ۔ عمران خان اور سردار ایاز صادق کے بیانات کے بعد ٹربیونل نے نادرا اور فرانزک سائنس لیبارٹری سے انتخابی سامان کی رپورٹس حاصل کیں جس پر فریقین کے وکلا نے جرح کی،اپنے دلائل بھی پیش کیے.

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے کیس کا فیصلہ تحریر کروانا شروع کر دیا ہے جو کہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا. جسٹس کاظم ملک کا کہنا تھا کہ کیس کا مختصر نہیں تفصیلی فیصلہ آج ہی جاری کروں گا.

متعلقہ عنوان :