ہمت مرداں مدد خدا۔۔۔۔بھارتی مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 11:35

ہمت مرداں مدد خدا۔۔۔۔بھارتی مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ..

آگرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) :ایک مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش اپنے خالق کی بارگاہ میں اپنا ماتھا ٹیکنا اور مذہبی مقامات کو دارہ کرنا ہو تی ہے۔ ہر مسلمان حج کر ے کی خواہش رکھتا ہے کسی کی پوری ہوتی ہے اور کسی کی نہیں۔
آگرہ کے رہائشی 62 سالہ جہانگیر خان عباسی نے اپنی محنت اورلگن کے ذریعے اس ذہنیت کو مکمل طور پر دھتکار دیا ہے کہ صرف صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرنے جا سکتے ہیں، جہانگیر خان عباسی پیشے کے اعتبار سے آگرہ میں رکشہ کھینچنے والا تھا۔

ہر مسلمان کی طرح جہانگیر خان کی بھی خواہش تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کا فریضہ انجام دے۔ اپنے اس خواب کو پروا کرنے کے لیے جہانگیر خان نے دن رات محنت کی اور پیسے جمع کر کے کچھ رکشے خریدے اورٹھیکے پر دینا شروع کر دئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گذشتہ برس جہانگیر خان کے پاس اتنی رقم جمع ہو گئی جس سے اس نے حج کے لیے درخواست دی لیکن مسترد کر دی گئی۔

تاہم امید ہے کہ اس سال جہانگیر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج کا فریضہ ضرور انجام دے گا جس کے لیے وہ 22 اگست کوسعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہانگیر خان کی کہانی ہمیں اس بات کا قوی احساس دلاتی ہے کہ کوئی خواب دیکھنے والا کبھی بھی چھوٹا نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی خواب اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اسے پورا نہ کیا جاسکے۔محنت، لگن، ہمت، صبر سے ہم اپنے ہر خواب کے آڑے آنے والی چیزوں سے نمٹ کر اپنی منزل پا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :