بالی ووڈ اداکارہ پلوی شاردا کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا

ہفتہ 22 اگست 2015 12:02

بالی ووڈ اداکارہ پلوی شاردا کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ پلوی شاردا کو ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27سالہ اداکارہ گارتھ ڈیوس کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’ لائن ‘ میں ہالی ووڈ اداکارہ نکل کڈمین کیساتھ کام کریں گی اور ان کا کردار فلم کے ہیرو دیو پٹیل کی دوست کا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پلوی شاردا نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ کہ ممبئی فلموں میں کام کی خواہش لے کر آئی تھی اور یہاں 2 بڑے اداکاروں کیساتھ کام کرنے کے باوجود میرے پاس اس وقت بالی ووڈ کی کوئی فلم نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے مزید کام کرنے کی کوئی پیشکش کی ہے جس سے بہت مایوس ہوئی، گزشتہ برس ہالی ووڈ سے فلم کی پیشکش ہوئی تو فوراً حامی بھر لی ۔

اب اپریل اور مئی میں ملبورن میں پیدا فلم کے کچھ مناظر عکس بند کروائے ہیں اس دوران مجھے نکول کڈمین اور فلم کی دوسری کاسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ ان دنوں مکمل طور پر آرام کررہی ہوں اور جونہی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگی میں پھر سے مصروف ہوجاوٴں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں برس آسٹریلین کرکٹر بریٹ لی کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’ان انڈین‘ میں خصوصی کردار میں نظر آؤنگی۔