تب تک جوتے نہیں پہنوں گا جب تک۔۔۔۔۔۔بھارتی نوجوان کا انوکھا عہد۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 12:09

تب تک جوتے نہیں پہنوں گا جب تک۔۔۔۔۔۔بھارتی نوجوان کا انوکھا عہد۔

جے پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) :جے پور کے رہائشی ایک نوجوان بلونت کماوت نے دوسال قبل ایک عہد لیا جس کے مطابق وہ تب جوتے نہں پہنے گا جب تک وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات نہ کر لے۔ تاہم بلونت کی قسم رنگ لائی۔ یوم ھٰذا بلونت کی یہ خواہش پوری ہو گئی جس کے بعد بلونت کماوت نے جوتے نہ پہنننے کی قسم کو بھی توڑ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ایک خطاب کے سلسلے میں جے پور میں موجود تھے جب بلونت نے ان سے ملاقات کی، اور ملاقات کے بعد جوتے پہن کر اپنی دو سال پرانی قسم بھی توڑ دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملاقات کے دوران بلونت کو نصیحت کیکہ وہ اپنی زندگی قومی ترقی کے لیے وقف کرے۔ نریندر مودی نے بلونت کو مستقبل میں جسمانی طور پر نقصان پہنچانے والے عہد کرنے سے گریز کرنے کی بھی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :