امریکی سفارتکاروں نے کراچی میں کرکٹ سیکھنا شروع کردی

ہفتہ 22 اگست 2015 12:15

امریکی سفارتکاروں نے کراچی میں کرکٹ سیکھنا شروع کردی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2015ء) روشنیوں کے شہر میں تعینات امریکی سفارت کاروں نےکرکٹ سیکھنا شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم امریکی سفارت خانے کے دو اہلکاروں نے مقامی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی، اس موقع پر پاکستان کے نامور کرکٹر سکندر بخت اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے انہیں کرکٹ کے گر سکھائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی قونصل خانے کی جانب سے ایک ویڈو بھی فیس بک پر جاری کی گئی ہے، مذکورہ ویڈیو کو پاکستانیوں کی جانب سے پاک امریکہ کے بہتر تعلقات کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :