اوول ٹیسٹ : انگلینڈ کے سر پر فالو آن کا خدشہ منڈلانے لگا

ہفتہ 22 اگست 2015 12:34

اوول ٹیسٹ : انگلینڈ کے سر پر فالو آن کا خدشہ منڈلانے لگا

اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ اوول کے گرائونڈ میں جاری ہے۔ میچ میں دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک انگلش ٹیم بری طرح مشکلات سے دوچار نظر آئی اور میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 8وکٹوؓں پر 107رنز اسکور کیے، کینگرو بولرز کی جانب سے مچل مارش3، پیٹر سڈل اور نیتھن لئون نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے دوسرے دن کے آغاز پر آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلے اننگز 287رنز 3وکٹوں پر دوبارہ شروع کی، تو سٹیو سمتھ اور ایڈم ووجز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سٹیو سمتھ 143رنز کی زبردست اننگز کھیلی ساتھ ہی ایڈم ووجز بھی پیچھے نہ رہے، وہ 76رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور آخر میں مچل سٹارک کے برق رفتار 58رنز نے کینگروز کو ایک بڑا سکور کا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا، انگلش بولرز کی جانب سے سٹیو فن، بین سٹوکس اور معین علی نے 3،3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔