اسلام آباد : مشیر خارجہ سر تاج عزیز آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 12:34

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) : مشیر خارجہ سر تاج عزیز بھارتی ہٹ دھرمی سے متعلق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے. تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے کشمیر کو حذف کرنا ہمیں کسی طور بھی قبول نہیں ہے.

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کریںگے جبکہ ماضی میں کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کا بھی حوالہ دیں گے. سر تاج عزیز پریس کانفرنس میں غیر مشروط مذاکرات کے موقف کا بھی اعادہ کریںگے واضح رہے کہ پاکستان غیر مشروط مذاکرات کا حامی ہے جبکہ بھارت نے پاک بھارت مذاکرات کو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے سے مشروط کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :