بھارت میں مسلمان خواتین کی اکثریت نے بیک وقت تین طلاق دینے کے عمل کی مخالفت کردی

ہفتہ 22 اگست 2015 12:48

بھارت میں مسلمان خواتین کی اکثریت نے بیک وقت تین طلاق دینے کے عمل کی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) بھارتی مسلم مہیلا اندولن نامی تنظیم کی طرف سے منعقدہ سروے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں مسلمان خواتین کی اکثریت نے بیک وقت تین طلاق دینے کے عمل کی مخالفت کردی ۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق بھارت میں 92فیصد مسلمان خواتین نے بیک وقت تین طلاق دینے کے عمل کی مخالفت کرتے ہوئے اس رحجان کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زوردیاہے۔سروے میں 4700کے قریب خواتین سے بیک وقت تین طلاق دینے اوردوسری شادی سے متعلق سوالات کئے گئے تھے۔ سروے میں 10ریاستوں کا احاطہ کیا گیا ۔سروے میں 93فیصد مسلم خواتین نے طلاق سے قبل ضروری مصالحت کیلئے بات چیت کے عمل کی حمایت کی ۔

متعلقہ عنوان :