ایشز کی فاتح ٹیم کیلئے یاسر شاہ کی لیگ سپن بولنگ کھیلنا سخت چیلنج ہو گا‘ اظہر محمود

ہفتہ 22 اگست 2015 13:02

ایشز کی فاتح ٹیم کیلئے یاسر شاہ کی لیگ سپن بولنگ کھیلنا سخت چیلنج ہو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے ایشز کی فاتح انگلش ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں حریف ٹیم کے اسپن اٹیک کے خلاف انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشز کی فاتح ٹیم کیلئے یاسر شاہ کی لیگ اسپن بالنگ ایک بہت سخت چیلنج ہو گا۔

انگلش بلے باز اسپنرز خصوصا لیگ اسپن کو بہت اچھا نہیں کھیلتے اور میرے خیال میں سیریز کے نتیجے کا بہت حد تک انحصار یاسر کی کارکردگی پر ہو گا، میرے خیال میں یاسر شاہ انگلینڈ کے لیے خاصی مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔تاہم انہوں نے ساتھ ساتھ پاکستان کے دوسرے بالرز پر زور دیا کہ انہیں بھی یاسر کا ساتھ دینا ہو گا جبکہ اس سلسلے میں دوسرے اسپنر کا انتخاب بھی بہت اہم ہو گا۔

(جاری ہے)

اظہر محمود کے مطابق سیریز میں پاکستانی بالنگ اٹیک کی قیادت ایک بار پھر یاسر شاہ کریں گے اوریاسر کی کارکردگی پاکستان کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہو گی۔ انٹرنیشنل سطح پر آنے کے بعد سے ان کی کارکردگی بہت متاثر کن رہی ہے اور وہ ایک اٹیکنگ بالر ہیں، یاسر نے ثابت کیا ہے کہ وہ دبا ؤبرداشت کر سکتے ہیں اور ان اعتماد بلندیوں کو چھو رہا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :