ماضی کی معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی 19ویں برسی 26اگست کو منائی جائیگی
ہفتہ 22 اگست 2015 13:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)ماضی کی معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی 19ویں برسی 26اگست کو منائی جائے گی ۔وہ یکم جنوری 1953 ء کو پیدا ہوئیں اور 1970 ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اداکاری شروع کی ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں کھویا ہوا آدمی ،دھوپ دیوار ،سلورجوبلی ،تعبیر ،اب تم جاسکتے ہو، پناہ،بندش ،ہاف پلیٹ اور پڑوسی شامل ہیں۔
ان میں سے 80 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے بندش میں خالدہ ریاست نے اداکاری کے بے مثال جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں وہ جگہ بنائی کہ کامیابیاں ان کے قدم چومتی چلیں گئیں۔خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا۔ 90کی دہائی میں بننے والے طویل دورانیے کے کھیل ”ہاف پلیٹ ‘میں معین اختر کے سنگ اداکاری کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ ہر کردار کو نبھانا بخوبی جانتی ہیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.