پاکستان کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ، ویسٹ انڈیز کا کرکٹ بورڈ کسی بھی ملک کے ساتھ سیریز طے کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت اب ناممکن ہو گئی ہے، ویسٹ انڈین میڈیا کادعوی

ہفتہ 22 اگست 2015 13:26

پاکستان کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی کے بڑے ایونٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں، پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت ویسٹ انڈیز کے کسی ملک کے ساتھ سیریز طے کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں صرف ابتدائی آٹھ پوزیشنز پر براجمان کرکٹ ٹیم میں شرکت کی اہلیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے ساتھ سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی تھی تاہم ویسٹ انڈیز ممکنہ طور پر کسی ملک کے ساتھ میچ کی صورت میں دوبارہ آٹھویں نمبر پر آ سکتا تھا۔ اب ویسٹ انڈین میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا کرکٹ بورڈ کسی بھی ملک کے ساتھ سیریز طے کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت اب ناممکن ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت ممکن بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ سیریز کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2015 ہے جس کے ختم ہونے میں محض چند دن رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :