سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں واپسی سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے،کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے کوئی ٹائم فریم بھی نہیں دے سکتے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کاانٹرویو

ہفتہ 22 اگست 2015 13:26

سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں واپسی سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف کی ٹیم میں واپسی سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ مذکورہ کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے کوئی ٹائم فریم بھی نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان اور آصف کو انگلینڈ کے خلاف سیریز یا پھر بھارت کے خلاف مکمنہ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کر سکتے۔

کرکٹرز کی واپسی کیلئے آئی سی سی کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، پانچ سال میدان سے دور رہنے والوں کی کارکردگی صرف دو میچز میں بہتر کھیل سے نہیں جانچی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ڈومیسٹک مقابلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :