افغانستان پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل دوبارہ بحال کرنے پر غور کر رہا ہے مائیکل ملی بن

اشرف غنی اپنی تنقید کے باوجود مفاہمتی بات چیت دوبارہ بحال کرتے ہوئے تعلقات بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں خطاب غیر ریاستی کردار دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی عمل میں رکاوٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صورتحال کو مزید کشیدہ کر سکتے ہیں

ہفتہ 22 اگست 2015 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) افغانستان کیلئے یوپین یونین کے خصوصی مشیر فرانز مائیکل ملی بن نے کہا ہے کہ کابل پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل دوبارہ بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹیجک سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی اپنی تنقید کے باوجود مفاہمتی بات چیت دوبارہ بحال کرتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اشرف غنی اس حوالے سے اپنی اتحادی حکومت میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملی بن نے بتایا کہ طالبان کی پر تشدد کارروائیوں کے باوجود پاکستان کی جانب جھکاوٴ کی وجہ سے اشرف غنی پہلے ہی دباوٴ کا شکار تھے اور یہ کہ انہوں نے اسلام آباد پر تنقید کابل دھماکوں کے بعد کی ملی بن نے خبر دار کیا کہ غیر ریاستی کردار دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی عمل میں رکاوٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صورتحال کو مزید کشیدہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہو گا انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ مفاہمتی عمل اور باہمی تعلقات کی بہتری کی خواہاں قوتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :