برطانوی نے سن باتھ کے لیے حیرت انگیز جگہ ڈھونڈ نکالی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 22 اگست 2015 13:44

برطانوی نے سن باتھ کے لیے حیرت انگیز جگہ ڈھونڈ نکالی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست2015ء)ایک برطانوی شخص کے غسل آفتاب کے مزے سینکڑوں لوگوں کو تکلیف میں مبتلا کرگئے۔ یہ صاحب مصروف ترین موٹر وے پر رش کے اوقات میں زمین پر لیٹ گئے اور غسل آفتاب کے مزے لوٹنے لگے۔

(جاری ہے)

ان کی اس عیاشی کے نتیجے میں موٹر وے کی تین لین بند کر دی گئیں۔ حکام کو جیسے ہی ان صاحب کی عیاشی کا پتہ چلا حکام دوڑے دوڑے آئے اور اسے سڑک کے بیچ سے ہٹایا۔ اس دوران سڑک پر پھنسے ہزاروں افراد ہمیں یقین نہیں آرہا کے ساتھ شوشل میڈیا پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے رہے۔