اسلام آباد بس اورٹرک میں تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق پچیس زخمی چھ کی حالت نازک

حادثے کے بعد بس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تفتیش کی جا رہی ہے پولیس حکام

ہفتہ 22 اگست 2015 13:44

اسلام آباد بس اورٹرک میں تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق پچیس زخمی چھ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس اورٹرک میں تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے تفصیلات کے مطابق لاہور سے اسلام آباد آنے والی بدقسمت مسافر بس منزل پرپہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہو گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب پہنچی توٹرک سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے جن میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، حادثے کے بعد بس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں زخمی مسافروں کو اسلام آباد میں پمز اورراولپنڈی کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا موٹر وے پولیس کے مطابق فوری طورپر حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :