حکومت نے غیر قانونی سمیں فوری طور پر بند کردیں

ہفتہ 22 اگست 2015 14:10

حکومت نے غیر قانونی سمیں فوری طور پر بند کردیں

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)حکومت نے ملک بھر میں تمام موبائل کمپنیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر قانونی سمیں فوری طور پر بند کردیں جن سموں کو تاحال رجسٹرڈ نہیں کیا گیا انہیں بھی فوری طور پر بند کیا جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی ملک بھر میں مختلف نیٹ ورکس کی غیر قانونی سمیں استعمال ہورہی ہیں ذرائع نے کہا ہے کہ جن سموں کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہوئی انہیں فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ ایسی سمیں تخریبی کاروائیوں میں استعمال نہ ہوسکیں ذرائع کا کہنا ہے کہ جن نیٹ ورکس کی غیر قانونی سمیں کسی دہشتگردی میں ملوث پائی گئیں متعلقہ نیٹ ورک کیخلاف بھی کاروائی کی جاسکے گی اس لئے تمام نیٹ ورکس کی انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر استعمال ہونیوالی سموں کو فوری بلاک کریں تاکہ کسی بھی تخریبی کاروائی سے بچا جاسکے۔