بھارتی وزیراعظم نے سفارتی آداب بالائے طاق رکھ دیے

ہفتہ 22 اگست 2015 14:20

بھارتی وزیراعظم نے سفارتی آداب بالائے طاق رکھ دیے

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نے بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات کے دوروں میں سفارتی آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان پر جملے کسے، ان کی بچکانہ روش کا اندازہ حالیہ دنوں میں ان کی مختلف فرمائشوں سے بھی ہوتا ہے جو انھوں نے پاکستان سے کیں۔ پاکستان سے فرمائشیں کرتے کرتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منے میاں بن گئے۔

(جاری ہے)

مودی کی پہلی فرمائش یہ تھی کہ دولت مشترکہ کانفرنس میں ان کی مرضی کا مہمان بلایا جائے۔ انہوں نے دوسری فرمائش یہ کی کہ دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں مہمان ان کی مرضی کے ہونے چاہئیں جبکہ ان کی تیسری فرمائش یہ تھی کہ پاک بھارت مذاکرات میں بات صرف ان کی مرضی کی ہونی چاہیے۔ مودی میاں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ خارجہ پالیسی ایک حساس شعبہ ہو تا ہے یہ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں جہاں نت نئی فرمائشیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :