افغانیوں کا پاکستان سے اظہار نفرت کا ایک مضحکہ خیز انداز، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 14:48

افغانیوں کا پاکستان سے اظہار نفرت کا ایک مضحکہ خیز انداز، سوشل میڈیا ..

افغانستان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) :افغانیوں کا پاکستان سے متعلق متعصب رویہ سر چڑھ کر بولنے لگا. جس کی مثال انٹر نیٹ پر حالیہ وائرل ہوئی ایک ویڈیو ہے.

(جاری ہے)

افغانستان سے جاری کی گئی ایک ویڈیو ‎انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک افغان خاتون پاکستان میں تیار کردہ مشروب روح افزا دکھاتی ہے، اور اپنے ہم وطنوں سے درخواست کرتی ہے کہ پاکستان کی بنی اشیا کا بائیکاٹ کیا جائے.

ویڈیو میں خاتون ہم وطنوں سے اپیل کے بعد وہ روح افزا بہا کر پاکستان سے نفرت اور دشمنی کا اظہار کر دیتی ہے.

تاہم سوشل میڈیا پر سر گرم نوجوانوں کی جانب سے اس حرکت کو مضحکہ خیز گردانا جا رہا ہے. آپ بھی ویڈیو دیکھیں.

متعلقہ عنوان :