7 رکنی افغان باکسنگ ٹيم بغيرکھيلے وطن واپس چلی گئی

ہفتہ 22 اگست 2015 15:04

7 رکنی افغان باکسنگ ٹيم بغيرکھيلے وطن واپس چلی گئی

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2015ء) پاکستان اورافغانستان کی پروفيشنل باکسنگ فائٹ ملتوی کر دی گئی ہے دونوں ممالک کی پہلی پروفيشنل فائٹ آج فيصل آباد ميں شيڈول تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین پروفیشنل باکسنگ فائٹ ملتوی کر دی گئی ہے ، افغانستان کی7 رکنی باکسنگ ٹيم بغيرکھيلے واپس چلی گئی ہے ، افغان ٹیم واپسی کے لیے فیصل آباد سے پشاور روانہ ہو گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان باکسنگ سکواڈ کے ممبرز انہیں دی جانے والی سہوليات سے مطمئن نہیں تھے، 7رکنی باکسنگ ٹيم کو آرگنائزرز نےايک ہی کمرے ميں ٹھہرایا تھا اور باکسرز کو ناشتہ ملا نہ ہی لنچ ملا۔ دونوں ممالک کی پہلی پروفيشنل فائٹ آج فيصل آباد ميں شيڈول تھی ،پاکستان کے ولی خان اوربرجيس علی کا مقابلہ ادريس اور نبيل سے تھا ۔