Live Updates

کسانوں کے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عمران خان

ہفتہ 22 اگست 2015 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بھارت اپنے کسانوں کو سستے بیج اور کھاد فراہم کرتا ہے، بھارت کے کسانوں کو ٹیوب ویلز کیلئے سستی بجلی بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں کسانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، کسانوں کے دھرنے اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :