پاکستان کاسفارتی تاریخ میں دوسری مرتبہ بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت عالمی قیادت کے سامنے لانے کا فیصلہ

ہفتہ 22 اگست 2015 15:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) پاکستان کی سفارتی تاریخ میں دوسری مرتبہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت بھارتی اور عالمی قیادت کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ، قبل ازیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں شرم الشیخ میں پاکستانی وزیراعظم نے بھارت ہم منصب منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات مین پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیر ان کے حوالے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ وہ بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی کے ساتھ ملاقات میں بھارت کی پاکستان کے علاقوں کراچی ، فاٹا اور بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت پیش کرنا چاہتے تھے تاہم بھارت کی طرف سے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے پر اب پاکستان یہ ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :