بھار ت میں 13 سالہ دلت لڑکی زیادتی کے بعد قتل ،درندوں نے معصوم بچی کی آنکھیں بھی نکال دیں

ہفتہ 22 اگست 2015 15:52

بھار ت میں 13 سالہ دلت لڑکی زیادتی کے بعد قتل ،درندوں نے معصوم بچی کی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)بھار ت میں 13 سالہ دلت لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،حیوان نما انسانوں نے زیادتی کے بعد معصوم بچی کی آنکھیں بھی نکال دیں ،لاش گاؤں کے پاس کھیت سے ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے ہردوئی میں پیش آیاجہاں ایک 13 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ اس وقت درندگی برتی گئی جب حیوان نما انسانوں نے جنسی زیادتی کے بعد معصوم بچی کی آنکھیں نکال ڈالیں۔

(جاری ہے)

مقامی افرا دکا کہنا ہے کہ ریپ کرنے کے بعد بدمعاشوں نے پہلے اس کے منہ میں اسکارف ٹھونس دیا اسکے بعد چاقوؤں سے اسکی آنکھیں نکال لیں ۔اتناہی نہیں اس پر چاقو سے حملہ بھی کیا گیا اور پھر اسے قتل کردیاگیا ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سالہ بچی شام کو گھر کا سامان لانے کیلئے دکان پر گی تھی ۔گھر لوٹنے کے بعد اس نے کہاکہ وہ دکان پر سامان بھول آئی ہے جسے لینے کیلئے وہ دوبارہ دکان کی طرف گئی ۔کافی دیر تک جب وہ نہ لوٹی تو پریشان گھر والے اسے ڈھونڈنے کیلئے نکل پڑے تو گاؤں کے پاس ہی کھیت میں اسکی لاش ملی ۔واقعے کے بعد پورے گاؤں میں افراتفری اور خوف وہراس پھیل گیا۔