قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 22 اگست 2015 16:09

قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا،ویسٹ انڈیز نے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت ممکن بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ سیریز کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں صرف پہلی آٹھ پوزیشنز پر براجمان ٹیمیں شرکت کی اہلیت رکھتی ہیں۔پاکستان نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے ساتھ سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی تھی تاہم ویسٹ انڈیز ممکنہ طور پر کسی ملک کے ساتھ میچ کی صورت میں دوبارہ آٹھویں نمبر پر آ سکتا تھا۔ اب ویسٹ انڈین میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا کرکٹ بورڈ کسی بھی ملک کے ساتھ سیریز طے کرنے میں ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت اب ناممکن ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت ممکن بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ سیریز کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2015 ہے جس کے ختم ہونے میں محض چند دن رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت ویسٹ انڈیز کے کسی ملک کے ساتھ سیریز طے کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

متعلقہ عنوان :