قومی کرکٹ ٹیم نے رواں سال میں اب تک10ٹیموں کے مابین20میچ کھیلے ‘ رپورٹ

ہفتہ 22 اگست 2015 16:09

قومی کرکٹ ٹیم نے رواں سال میں اب تک10ٹیموں کے مابین20میچ کھیلے ‘ رپورٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم نے رواں سال2015ء کے دوران اب تک10ٹیموں کے مابین20میچ کھیلے جن میں سے9میچ جیتے،10میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا،قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا،بنگلہ دیش،بھارت،نیوزی لینڈاورویسٹ انڈیزکے خلاف جیت نہ سکی،پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراآسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے 3میچ کھیلے اورتینوں میچ ہارے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔بھارت کے خلاف ایک میچ کھیلااورہارابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔آئرلینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاآئرلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف5میچ کھیلے 3میچ جیتے اور2میچ ہارے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب60فیصدہے۔یواے ای کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتایواے ای کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔زمباوے کے خلاف4میچ کھیلے 3میچ جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا زمباوے کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :