وزیر اعلیٰ پنجاب (کل )فیس بک پرویڈیو میسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کے جواب دینگے

ہفتہ 22 اگست 2015 17:46

وزیر اعلیٰ پنجاب (کل )فیس بک پرویڈیو میسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف( کل)اتوار کی شام7بجے اپنے فیس بک پیج پرویڈیومیسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ اپنے فیس بک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی فیڈ بیک ان کے لئے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے اور وہ اس پر عوام کے مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے فیس بک پر بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عوام ان کے فیس بک پیج facebook.com/shehbazsharif پراپنے گاؤں،شہر اور ضلع سے متعلقہ مسائل ،سوالات اور آراء شیئر کر سکتے ہیں ۔

وہ لوگوں کے سوالات کے براہ راست جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس براہ راست رابطے سے انہیں عوامی مسائل کا علم ہونے اور ترجیحات کے تعین میں مدد ملے گی۔لوگ فیس بک ایڈریس پر اپنے سوالات بھی پوسٹ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :