افغان حکومت کی پاکستان سے تقریباً دس لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں دو سال کی توسیع کی درخواست

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستانی حکومت کی طرف سے قانونی قیام کیلئے جاری کئے گئے کارڈ کی مدت اس سال 31 دسمبر کو ختم ہو گی

ہفتہ 22 اگست 2015 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) افغان حکومت نے پاکستان سے تقریباً دس لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں دو سال کی توسیع کی درخواست کی ہے یاد رہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستانی حکومت کی طرف سے قانونی قیام کیلئے جاری کئے گئے کارڈ کی مدت اس سال 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے کابل میں پاکستان ، افغانستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایم سی آر) کے مشترکہ اجلاس میں تقریباً 15 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن پر بھی غور ہوا اور پاکستان نے افغان حکومت کو بتایا کہ اس کام کیلئے حکومت پاکستان نے 70 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا کام گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ سے شروع ہونا تھا مگر افغان حکومت کی درخواست پر ملتوی کر دیا گیا تھا سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک پاکستانی اہلکار نے ہفتے کو ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

22 اگست۔2015ء‘‘ کو بتایا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان نے اپنا ایک لائحہ عمل افغان حکومت کو پیش کیا اس لائحہ عمل کے اہم نکات میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن افغان مہاجرین کیلئے پاکستان افغانستان اور یو این ایچ سی آر کی مشترکہ طور پر فنڈنگ کیلئے مہم چلانا اور یہ کہ پاکستان افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالے گا بلکہ جو رجسٹرڈ افغان اپنی مرضی سے واپس جانا چاہتے ہیں انہیں اقوام متحدہ کا منظور شدہ پیکج دیا جائے گا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغان حکومت نے مہاجرین کے معاملات پر پاکستانی وفد سے معاہدہ کرانے کی درخواست کی تاہم پاکستان نے کہاکہ پاکستانی حکومت فیصلے تمام اداروں سے مشاورت کے بعد کرے گا افغان حکومت کو بتایا گیا کہ مہاجرین کے قیام کی مدت میں دو سال کی توسیع کی درخواست متعلقہ حکومتی اداروں اور کابینہ میں بحث اور منظوری کیلئے پیش کی جائیگی یاد رہے کہ پاکستان نے 2012 ء میں مہاجرین کے کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد تین سال کی توسیع دی تھی جو کہ 31 اگست 2015 کو ختم ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :