پاکستان کو دہشتگردی کے معاملات پر موقف رکھنے کا حق ہے، پرویز رشید

پاک بھارت مذاکرات جب بھی ہونگے تمام معاملات پر بات ہوگی ٗوزیر اطلاعات

ہفتہ 22 اگست 2015 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت کو دہشتگردی کے معاملات پر اپنا موقف رکھنے کا حق ہے تو یہ حق پاکستان کو بھی ہے، جو ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں ہمیں انہی موضوعات پر بات کرنی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پرویز رشید نے کہاکہ سرتاج عزیز صاحب بھارت جانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ٗ کشمیری رہنماؤں سے ایک دعوت میں ملاقات کرنی ہے ٗسرتاج عزیز مذاکرات تو بھارت سے ہی کرنے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ٗبھارت اپنی پوزیشن بدل رہا ہے،پاک بھارت مذاکرات جب بھی ہونگے تمام معاملات پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز بوریا بستر باندھ کر فائلیں تیار کرکے بیٹھے ہیں اوفا معاہدے میں تمام تنازعات پر بات کرنے پر اتفاق ہوا تھابھارت اپنی پوزیشن بدل رہا ہے ، پوزیشن پر قائم رہا تو مذاکرات ضرور ہوں گے۔ پرویز رشید نے کہاکہ ابھی تک تو بھارت کی دعوت قائم ہے ، ہم جانے کو تیار ہیں ، آخری لمحے میں انہوں نے روک دیا تو وہی جواب دہ ہوں گے ، اگر بھارت آنے سے نہیں روکے گا تو سرتاج عزیز دہلی جائیں گے۔