پاک فضائیہ کے سربراہ کی پی اے ایف کی پہلی مہم جو ٹیم سے ملاقات، کاوشوں اور مشکل حالات میں ٹیم کے عزم کی تعریف
ہفتہ 22 اگست 2015 20:52
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف ایئر مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پہلی ٹریکنگ مہم کی ٹیم سے ملاقات کی جس نے بالترو گلیشئرعبور کر کے K-2 کے بیس کیمپ تک رسائی حاصل کی۔ائیر چیف نے وطن کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں ان کی کاوشوں اور مشکل حالات میں ان کے عزم کو سراہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ نے کے ۔
ٹو بیس کیمپ کے لئے ایک مہم کا انتظام کیا تاکہ ملک میں مہم جوئی اور فروغ ملے۔(جاری ہے)
ائیر چیف نے اس مہم کو جشن آزادی کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ شاندار مہم اس یادگار موقع پرعظیم پاکستانی قوم کے لئے خراج تحسین ہے۔پاک فضائیہ کی یہ ٹیم 13مرد اور 4خواتین پر مشتمل تھی جوکہ06اگست کو سکردو پہنچی اور08اگست کو پیدل آگے بڑھی۔ پانچ دن کی سخت مسافت اور روزانہ اوسطاً 21کلومیٹرسفر کرنے کے بعد یہ ٹیم کنکارڈیا پہنچی ۔ انہوں نے دنیا کی سب سے اونچی چار پہاڑیوں ((K-2, Broad Peak, G-I and G-II کے سنگم پر واقع گلیشیئر پر کامیابی سے جھنڈالہرایا۔ ہر سال ہزاروں کوہ پیما اور ٹریکرزاس جنت نظیر علاقے میں آتے ہیں اور اس کی خوبصورتی کو سراہتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.