چیف جسٹس کا سندھ پولیس میں بھرتیوں پر سوموٹو ایکشن، آئی جی سندھ کو 31 اگست کو طلب کرلیا

ہفتہ 22 اگست 2015 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سندھ پولیس میں بھرتیوں کی خبر پرپہلا سوموٹو لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو 31 اگست کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں 2800 اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا تھا جس کے بعد متاثرہ امیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کی تھا اور شکائت کی تھی کہ فی اہلکار تین سے پانچ لاکھ روپے رشوت لی گئی ہے اور تین ارب کی کرپشن کی گئی ہے جس کے بعد تین ڈی آئی جیز نے رپورٹ دیتھی چیف جسٹس نے کرپشن کی اس خبر پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو 31 اگست کو طلب کرلیا ہے اور انہیں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ چیف جسٹس کا یہ پہلا سوموٹو ایکشن ہے۔

متعلقہ عنوان :