ایاز صادق کو سپریم کورٹ جانے کا حق ہے جو انہیں استعمال کرنا چاہیے،فضل الرحمان

ہفتہ 22 اگست 2015 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو سپریم کورٹ جانے کا حق ہے جو انہیں استعمال کرنا چاہیے مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ ایاز صادق کو فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا حق ہے اور انہیں یہ حق استعمال کرنا چاہیے