مذاکرات کیلئے پیشگی شرط کی صورت میں بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،طارق فاطمی
دفتر خارجہ بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کا بغور جائزہ لے رہا ہے،ایک بار پھر بھارت کی جانب سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے،بیا ن
ہفتہ 22 اگست 2015 22:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات کیلئے کسی پیشگی شرط کی صورت میں بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،ایک بار پھر بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کا بغور جائزہ لے رہا ہے،اسکے بعد دفتر خارجہ اپنا مؤقف جاری کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط ناقابل قبول ہے،پیشگی شرط عائد کرنا مذاکرات سے فرار کے مترادف ہے،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے وفد بھارت کا دورہ نہیں کرے گا،بھارت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا کرنے کے ذمہ دار بھارت ہے،پاکستان کی جانب سے مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں پاک بھارت کے مذاکرات پر ہیں،دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.