ویڈیو ’’گرل رائزنگ وہ پڑھیں گی وہ اڑے گی‘‘ میں متعدد اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں گی

اداکارہ نندیتا داس، مادھوری ڈکشٹ،سشمیتاسین، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا، کرینہ کپور خان اور فریڈا پنٹو بھی نظر آئیں گی

اتوار 23 اگست 2015 11:25

ویڈیو ’’گرل رائزنگ وہ پڑھیں گی وہ اڑے گی‘‘ میں متعدد اداکارائیں ایک ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فریڈا پنٹو کی پروڈکشن میں بننے والی ویڈیو ’’گرل رائزنگ وہ پڑھیں گی وہ اڑے گی‘‘ میں متعدد اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا لڑکیوں کے لیے فلاحی کاموں میں کافی سرگرم نظر آتی ہیں۔اب وہ لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق کے حوالے سے ایک ویڈیو کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری کے فرائض بھی انجام دیں گی۔

اس ویڈیو میں پریانکا کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ نندیتا داس، مادھوری ڈکشٹ،سشمیتاسین، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا، کرینہ کپور خان اور فریڈا پنٹو بھی نظر آئیں گی۔جبکہ ویڈیو کی کہانی بولی وڈ کے کامیاب اداکار امیتابھ بچن پیان کریں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق لڑکیوں کے حقوق پر بننے والی یہ ویڈیو 29 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس فلم کو ہندوستانی چینل اسٹار پلس اور ایک فلاحی تنظیم 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' نے مل کر بنایا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ اس بہترین کام کا حصہ ہیں اور متعدد بہترین اداکارائیں اس میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو تعلیم دینا بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ معاشرے میں برابر کا حق رکھتی ہیں۔پریانکا کے مطابق اس ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو بہت ہی اچھا پیغام ملے گا اور معاشرے میں مسائل پر مزید توجہ دی جائے گی۔