اداکار شان اور معمر رانا کی طویل عرصے بعد فلم’’شیرپنجاب‘‘میں اکھٹے انٹری

اتوار 23 اگست 2015 13:17

اداکار شان اور معمر رانا کی طویل عرصے بعد فلم’’شیرپنجاب‘‘میں اکھٹے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) فلمسٹار شان اور معمر رانا کی طویل عرصے بعدپنجابی فلم ’’شیر پنجاب‘‘میں اکھٹے انٹری ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق شان اور معمررانا کی پنجابی فلم’’شیر پنجاب‘‘سلور سکرین کی زینت بن گئی ہے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ نرگس، صائمہ خان اور سونو لعل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹراکبر بخاری مرحوم ہیں جبکہ فلمساز قیصر ملک ہیں۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر قیصر ملک نے کہا کہ فلم’’شیر پنجاب‘‘روائتی موضوعات سے ہٹ کر فیملیز کے لئے بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری کے لوگ ناراض فلم بینوں اورفیملیز کو سینماؤں میں واپس نہیں لاتے تب تک فلم انڈسٹری ترقی نہیں کر سکتی اور ہماری یہ فلم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔