ملک سے ’’بھاگی ‘‘نہیں ہوں بہت جلد پاکستان واپس آرہی ہوں ‘فلم سٹار میرا

اتوار 23 اگست 2015 13:20

ملک سے ’’بھاگی ‘‘نہیں ہوں بہت جلد پاکستان واپس آرہی ہوں ‘فلم سٹار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) فلم سٹار میرانے کہاہے کہ ملک سے ’’بھاگی ‘‘نہیں ہوں بہت جلد پاکستان واپس آرہی ہوں ‘کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک ہوں ‘آنیوالے دنوں میں دو نئی فلموں میں بطور ہیر وین کام کر وں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میر انے کہا کہ پاکستان میرادل وجان ہے اور اسکے بغیر کسی بھی صورت خود کو مکمل نہیں سمجھتی اور میں اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک ہوں بہت جلد پاکستان آؤں گی اور میرے مخالفین کو سمجھ لینا چاہیے کہ میدان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر وں گی اور آنیوالے دنوں میں ایک بار پھر شوبز انڈسڑی میں نظر آؤں گی ۔

متعلقہ عنوان :