پریانکا چوپڑا کی لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق کے حوالے سے ویڈیو 29اگست کو ریلیز کی جائے گی

اتوار 23 اگست 2015 13:20

پریانکا چوپڑا کی لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق کے حوالے سے ویڈیو 29اگست کو ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق کے حوالے سے ویڈیو 29اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فریڈا پنٹو کی پروڈکشن میں بننے والی ویڈیو 'گرل رائزنگ وہ پڑھیں گی وہ اڑے گی' میں متعدد اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں گی جس میں بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس، مادھوری ڈکشٹ، سشمتا سین، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا، کرینہ کپور خان اور فریڈا پنٹو شامل ہیں۔

ویڈیو کی کہانی اداکار امیتابھ بچن پیان کریں گے۔ لڑکیوں کے حقوق پر بننے والی یہ ویڈیو 29 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ اس ویڈیو کے حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ اس بہترین کام کا حصہ ہیں اور متعدد بہترین اداکارائیں اس میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :