بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے نوجوانوں کی خاطر دہلی کی ٹیم کو خیر آباد کہ دیا

اتوار 23 اگست 2015 13:32

بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے نوجوانوں کی خاطر دہلی کی ٹیم کو خیر آباد ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ نے ساتھی نوجوان کھلاڑیوں کی خاطر اپنی ڈومیسٹک ٹیم بدلنے کا فیصلہ کر لیا جو دہلی سے طویل رفاقت ختم کر کے اب ہریانہ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے ۔ 36 سالہ سابق بھارتی اوپنر نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال ہریانہ کی جانب سے رانجی ٹرافی کھیلیں گے اور ان کی عدم موجودگی میں دہلی کے نوجوان کرکٹرز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا موقع مل جائے گا۔

(جاری ہے)

’’ویرو‘‘ کے مطابق ان کے فیصلے کی واحد وجہ یہی ہے کیونکہ ملند کمار سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ان کی موجودگی میں حتمی الیون میں جگہ بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں لہٰذا انہوں نے یہ فیصلہ کیا مگر یہ بات کسی کو نہیں معلوم کہ اب ہریانہ کے نوجوانوں کا کیا ہوگا ۔