سلمان خان اپنی اگلی فلم ’’سلطان‘‘ میں باپ کا کردار نبھائیں گے

اتوار 23 اگست 2015 13:34

سلمان خان اپنی اگلی فلم ’’سلطان‘‘ میں باپ کا کردار نبھائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) بولی وڈ اداکار سلمان خان اپنی اگلی فلم ’سلطان‘ میں باپ کا کردار کرتے نظرآئیں گے۔ سلمان خان فلم ’سلطان‘ میں باکسر کا کردار ادا کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک والد کا کردار بھی ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

سلمان خان ایک نوجوان لڑکے کے والد کے طور پر نظر آئیں گے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اس فلم میں شاید ایک بڑی عمر کے شخص کے طور پر سامنے آئیں۔

علی عباس ظفر کی ہدایت میں بننے والی فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان اپنے کیرئیر کا ایک انوکھا اور مشکل کردار ادا کرنے جارہے ہیں کیوں کہ اس کردار کے لیے اداکار کو اپنا کافی وزن کم کرنا ہوگا۔ اس وقت سلمان خان اپنی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوری بعد وہ سلطان کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :