فلم بینگ بینگ کے سیکول میں کترینہ کی جگہ جیکولین نظر آئیں گی

اتوار 23 اگست 2015 13:34

فلم بینگ بینگ کے سیکول میں کترینہ کی جگہ جیکولین نظر آئیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کی سری لنکن اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بولی وڈ 2014 کی کامیاب فلم ’بینگ بینگ‘ کے سیکول میں اداکارہ کترینہ کیف کی جگہ لے لی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کے مطابق ریتھیک روشن اور کترینہ کیف کی کامیاب فلم ’بینگ بینگ‘ کا سیکول بنایا جائے گا جس کی کاسٹنگ شروع کردی ہے البتہ ریتھیک اور کترینہ دونوں ہی اس سیکول کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فلم ساز ریتھیک کو اس فلم کا حصہ بنانا چاہتے تھے البتہ اداکار کے مصروف شیڈول کی وجہ سے یہ فلم کسی اور اداکار کے حصے میں جائے گی۔اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف کی جگہ جیکولین فرنینڈز لیں گی۔ فلم ’بینگ بینگ 2‘ کی شوٹنگ 2016 میں شروع کی جائے گی

متعلقہ عنوان :