پاکستان نے سلمان بٹ، محمد عامر، محمد آصف کی پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ میں فوری واپسی کا امکان مسترد کردیا

اتوار 23 اگست 2015 13:43

پاکستان نے سلمان بٹ، محمد عامر، محمد آصف کی پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) پاکستان ایک بار پھر نے سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کی پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ میں فوری واپسی کے امکان کو مسترد کردیاچیف سلیکٹر ہارون رشید نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ ہدایات سے قبل کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے پابندی میں نرمی ملنے کے بعد عامر پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرچکے ہیں ٗ تینوں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ہارون رشید کے مطابق ایسا ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی پانچ سال تک کرکٹ سے دور رہے اور صرف کچھ میچوں میں اچھی کارکردگی سے انہیں منتخب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اس سلسلے میں آئی سی سی سے وضاحت طلب کی ہے جس کے بعد ان کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے حوالے کوئی فیصلہ کی جائے گاپی سی بی کی جانب سے کلیئرنس کے بعد بٹ اور آصف یکم ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :